• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے اسرائیل کو سب سے بڑے دفاعی تجارتی شو میں شرکت سے روک دیا

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ نے غزہ میں جنگ کو وسعت دینے پر اسرائیل کو اپنے سب سے بڑے دفاعی تجارتی میلے ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوئپمنٹ انٹرنیشنل (DSEI) 2025 میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی مصائب کو کم کرنے اور دیگر شرائط پوری کرنے کے اقدامات نہ کیے تو برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، جس پر اسرائیلی حکومت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔اس فیصلے کے نتیجے میں اسرائیل پہلی بار لندن میں اپنے قومی پویلین کا اہتمام نہیں کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید