• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے کملا ہیریس کی سیکرٹ سروس سیکورٹی واپس لے لی

واشنگٹن (اے ایف پی) ٹرمپ انتظامیہ نے سابق نائب صدر کمالا ہیریس کی سیکرٹ سروس سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ یہ بات وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے جمعہ کو بتائی۔ستمبر میں متوقع اپنی نئی کتاب کے سلسلے میں سابق نائب صدر کو بارہا عوام میں آنا ہوگا۔سی این این کے مطابق یہ اقدام اس توسیع کو ختم کرنے کے بعد کیا گیا جو اُس وقت کے صدر جو بائیڈن نے منظور کی تھی۔ ہیریس کی بطور سابق نائب صدر روایتی چھ ماہ کی سیکورٹی 21 جولائی کو ختم ہو گئی تھی۔ ان کے ایک سینئر معاون نے بتایا کہ ہیریس امریکہ کی سیکرٹ سروس کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم پر شکر گزار ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید