کابل ( جنگ نیوز) افغان طالبان حکام نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی ڈرونز نے بدھ کی رات صوبہ ننگرہار اور خوست میں گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ اس واقعے پر طالبان حکومت نے جمعرات کو کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یہ الزام ایسے وقت میں لگایا گیا ہے جب صرف ایک ہفتہ قبل پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں اپنے چینی اور افغان ہم منصبوں کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کی تھی۔