• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صیہونی وحشیانہ بمباری، 71 فلسطینی شہید، درجنوں محلے ملبے کا ڈھیر، 1500 گھر تباہ، آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

غزہ ( جنگ نیوز)غزہ میں صہیونی وحشیانہ بمباری سے71فلسطینی شہید ہوگئے۔ مجموعی شہادتیں62ہزار966تک پہنچ گئیں۔ ایک ماہ میں درجنوں محلے ملبے کا ڈھیر ،1500گھرتباہ کردئیے گئے۔حملوں سے انسانی المیہ میں شدت آگئی ہے، عالمی اداروں نے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارہ خواراک کی سربراہ سنڈی مکین کا کہنا تھا بھوک سے مرتے خاندانوں کامنظر میں نے خود اپنی آنکھوں سےدیکھا۔ادھربرطانوی جماعت کے سربراہ نےغزہ کی صورتحال پر ٹرمپ کےاعزاز میں عشائیے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔جبکہ سویڈن اور نیدرلینڈز نے اسرائیل پر یورپی پابندیوں کا مطالبہ کیا ۔

دنیا بھر سے سے مزید