• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کورین اداکار گونگ یو ہراسانی کے جھوٹے مقدمے سے بری، الزام لگانے والی خاتون کو سزا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے مشہور اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر مبنی ہتکِ عزت کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے دعوے کرنے والی خاتون کو سزا سنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے 40 سالہ خاتون کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ خاتون کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جنوری 2020 سے مارچ 2021 کے دوران خاتون نے 235 مرتبہ جھوٹے الزامات اور توہین آمیز تبصرے پوسٹ کیے۔

ان میں خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ 46 سالہ اداکار نے انہیں ہراساں اور دھمکایا تاہم تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ گونگ یو کا خاتون سے کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا، علاوہ ازیں تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے قرار پائے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے معروف اداکار گونگ یو نے نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز اسکوئیڈ گیم میں کام کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید