• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی ماڈل برینڈی گلین وائل جِلد کی پُراسرار بیماری میں مبتلا

سابق امریکی ماڈل برینڈی گلین وائل جِلد کی پُراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ برینڈی گلین وائل ایک رئیلٹی شو میں بھی اسکرین پر نظر آچکی ہیں۔

برینڈی گلین وائل اس سے قبل نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بیماری سے چہرے کی خرابی کی وجہ جاننے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرچکی ہیں۔

اب انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مثبت پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں اب گھر سے نکلنے اور دوبارہ سے جینے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برینڈی گلین وائل نے اپنی جِلدی بیماری کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں یہ بیماری  2024 میں مراکش میں گزارے وقت کے دوران لگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید