• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپرا ونفرے کو سونامی انخلا کے دوران نجی سڑک نہ کھولنے پر شدید تنقید کا سامنا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

معروف امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کو سوشل میڈیا پر اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ نما امریکی ریاست ہوائی میں سونامی وارننگ کے بعد شدید ٹریفک جام کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اوپرا ونفرے پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ہوائی میں موجود اپنی نجی سڑک عوام کے لیے نہیں کھولی۔

اس تنازع نے اس وقت سر اٹھایا جب روس کے مشرقی ساحل پر 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے بعد بحر الکاہل کے مختلف علاقوں، بشمول ہوائی میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا کہ ہوائی میں ہزاروں افراد اونچی جگہوں کی جانب نقل مکانی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ٹریفک جام کے باعث انخلا سست روی کا شکار ہے۔ 

why="" hasn’t="" oprah="" opened="" her="" road?

this="" could="" save="" lives…="" https:="" t.co="" ghyyy54em5="" >pic.twitter.com="" dvruksiaj4—="" benny="" johnson="" (@bennyjohnson)="" >july="" 30,="" 2025=""

صارفین کا کہنا ہے کہ اگر اوپرا ونفرے اپنی نجی سڑک جو ویلیا (Wailea) سے کولا (Kula) کو جوڑتی ہے، کھول دیتی ہیں تو انخلا میں بہت بڑی مدد مل سکتی ہے۔

ایکس پر وائرل پوسٹس پر صارفین کا ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اوپرا ویلیا سے کولا جانے والی اپنی نجی سڑک نہیں کھول رہیں، حالانکہ یہ راستہ مقامی افراد کے لیے اونچی زمین تک رسائی آسان بنا سکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’ہوائی میں شدید ٹریفک جام ہے اور ہزاروں افراد سونامی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، سڑک کھولو اوپرا۔‘

ایسے میں کچھ افراد اوپرا کے دفاع میں بھی سامنے آئے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اوپرا نے سڑک نہیں کھولی،  اوپرا نے 2023ء میں آگ کے دوران بھی سڑک کھولی تھی، تو اب کیوں نہیں کھولیں گی؟

یاد رہے کہ زلزلے سے متاثرہ روسی علاقوں سے نقصانات اور انخلا کی اطلاعات سامنے آر ہی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید