• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل فٹبال: پاکستانی مسلم ہینڈز کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

ناروے میں جاری انٹرنیشنل فٹ بال ایونٹ میں پاکستان کے مسلم ہینڈز کلب نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

ناروے کپ میں پاکستان کا مسلم ہینڈز کلب سوئیڈن کے اسکائیل برگس کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

ٹیم نے اسکائیل برگس سوئیڈن کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

میچ میں عبید نے پہلا گول اسکور کیا، جس کے بعد کاشف شنواری نے دوسرا گول کیا، جبکہ تیسرے اور آخری گول کے ذریعے سبحان کریم نے ٹیم کو جیت سے ہم کنار کیا۔

مسلم ہینڈز کلب پری کوارٹر فائنل میں گیمبیا سے مقابلہ کرے گا جو آج رات کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید