• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے F-35 طیارے خریدنے میں دلچسپی نہیں، بھارت نے آگاہ کردیا

لاہور(خالدمحمودخالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ امریکہ سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت امریکی صدر کی آشیرباد حاصل کرنے کیلئے امریکا سے بعض اشیاء کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی ساز و سامان کی خریداری شامل نہیں ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سال کے شروع میں مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر مودی نے غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت ٹرمپ کے ٹیرف کے خلاف کوئی فوری جوابی اقدام کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور نہ ہی وہ امریکہ کو ناراض کرنا چاہتا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارتی بات چیت جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید