امریکی اداکارہ و ماڈل پیرس جیکسن اور اداکار و کامیڈین جسٹن لانگ نے اپنی منگنی ختم کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ اداکارہ اور 47 سالہ اداکار نے اب اپنے راستے جدا کرلیے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک طرف سے نہیں بلکہ دونوں شخصیات کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیرس جیکسن نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی اپنے بیان میں اس معاملے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کی جانب سے فی الحال اس فیصلے کی وجوہات نہیں بتائیں گئیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ پیرس جیکسن نے دسمبر 2024 میں اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بےحد خوشی کا اظہار کیا تھا۔