پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں نے ایک شاندار اور ناقابلِ یقین سرپرائز دیا، جس نے ناصرف ان کے دن کو خاص بنایا بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ بن گیا۔
یمنیٰ کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر ان کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ڈیجیٹل بل بورڈ آویزاں کروایا، جس پر ’سالگرہ مبارک یمنیٰ زیدی‘ کا پیغام نمایاں طور پر جگمگا رہا تھا۔
انہوں نے یہ خاص لمحہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور جذباتی انداز میں لکھا کہ یہ لمحہ میرے پیاروں اور مداحوں کی طرف سے بےحد خاص ہے، ہر بار میری سالگرہ کو اتنا یادگار بنانے کا بہت شکریہ۔
یمنیٰ زیدی کے قریبی ساتھی اور جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ کے مرکزی اداکار وہاج علی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور نہایت دل چھو لینے والا پیغام لکھا۔
یمنیٰ زیدی کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بھرپور محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے فن، عاجزی اور خوبصورتی سے دل جیتے ہیں۔