عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ہیریسن فورڈ کا کہنا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔
83 سالہ ہیریسن فورڈ گزشتہ 60 برسوں سے ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں موجود ہیں، لیکن ریٹائر ہونے کے حوالے سے وہ کہتے ہیں فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ان کے مطابق اداکاری کے شعبے میں ہر عمر کے افراد کے لیے کردار موجود ہوتے ہیں۔
1966 میں ڈیڈ ہیٹ آن اے میری گو راونڈ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے سینئر اداکار و ہدایتکار کے کریڈٹ پر کئی مشہور پروجیکٹس ہیں، جن میں بلیڈ رنر، دی فیوجیٹو، اسٹار وارز، انڈیانا جونز اور امریکن گرافیٹی شامل ہیں۔
ایک امریکی میڈیا ادارے نے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مستقبل قریب میں فلمی دنیا چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے تو انھوں نے کہا، نہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔
آئرش کیتھولک باپ اور یہودی ماں کے بطن سے جنم لینے والے ہیریسن فورڈ کا مزید کہنا تھا کہ یہی ایک بات مجھے اداکاری کے شعبے میں دلکش لگی کہ انہیں بوڑھے لوگوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بوڑھوں کا کردار ادا کر سکیں۔