کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولرمحمد وسیم جونیئر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ،وہ مکمل ٹریننگ کر رہے ہیں ان کو اب فٹنس کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ، ان کے بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے۔ٹیسٹ آل راونڈرعامر جمال اور حنین شاہ بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکلز ورک میں مصروف ہیں۔دراز قد نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید کے بھی بولنگ ایکشن پر کام ہورہا ہےان کو انجریز سے محفوظ رکھنے لئے این سی اے میں کام جارہا ہے۔پاکستان انڈر 19کے باصلاحیت بیٹر شاہ زیب خان کی اسکلز پر اکیڈمی کوچز کی توجہ ہے۔پی سی بی نےملک کے فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کے لیے خصوصی پلان تیارکیا ہے اوریشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام جاری ہے ۔فاسٹ بولرز پر مستقبل میں انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے کام پر تو جہ ہےفاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کام کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ اور اسکلز پر کام ہورہا ہے۔