• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت 2030 کامن ویلتھ گیمز کا امیدوار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کیلئے پیشکش کا اعلان کر دیا جو 2036اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں کا اہم قدم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کو میزبان شہر کے طور پر پیش کیا جائے گا جہاں 2010 میں بھی کامن ویلتھ گیمز ہوئے تھے، تاہم وہ ایونٹ تعمیراتی تاخیر، ناقص سہولیات اور بدعنوانی کے الزامات کے باعث تنازعات کی زد میں رہا تھا۔ گیمز کی میزبانی کے لئے نائیجریا بھی امیدوار ہے۔ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے دستبردار ہونے کے بعد نیا میزبان ڈھونڈنا چیلنج بن چکا تھا۔

اسپورٹس سے مزید