• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلین کرکٹر مائیکل کلارک اسکن کینسر میں مبتلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، علاج کے دوران میری ناک پر ایک اور زخم آگیا ہے۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے، میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جِلد سے متعلق تشخیص اہم ہے۔ مائیکل کلارک کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم نے 2015 کا ورلڈکپ جیتا تھا۔انہوں نے 115 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 643 رنز بنائے، 245 ون ڈے میں7 ہزار 981 رنز اور 34 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 488 رنز بنائے۔