• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے 25 کروڑ ملنے پر بھی ہاکی فیڈریشن کی پریشانی برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پر و ہاکی لیگ کیلئے پی ایچ ایف کو حکومت کی جانب سے 25کروڑ روپے کی مالی مدد ملنے کے باوجود اس کی پریشانیوں میں کمی نہیں ہوئی، اسے دس کروڑ روپے جمع کرنا ہیں، کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس بھی ادا کرنا ہے، اس کے ساتھ قومی ٹیم کو اگلے سال ورلڈکپ کوالیفائر اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینا ہے، ان تمام مقابلوں میں حصہ لینے کیلئےپی ایچ ایف کو کم ازکم 20 کروڑ روپے اکٹھا کرنا ہوں گے۔دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق عالمی ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔

اسپورٹس سے مزید