کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کیریبین پریمیئر لیگ میں اوشین تھامس کی ایک قانونی گیند پر 22رنز بنا کر ایک منفرد کارنامہ انجام دیا۔ گیانا ایمیزون واریئرز کے شیفرڈ نے 34 گیندوں پر73رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں سات چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ میچ کے 15ویں اوور انہوں نے تھامس دھوڈالا۔ بولر نے پہلے نو بال کی اور پھر ایک وائیڈ گیند پھینکی، جس پر شیفرڈ نے چھکا جڑ دیا، تیسری گیند پر شیفرڈ کیچ ہوگئے تاہم وہ نو بال قرار پائی۔ اس پر ایک اور چھکا لگا، اوشین تھامس بالآخر ایک قانونی گیند کرانے میں کامیاب ہوئے، جسے روماریو شیفرڈ نے 95 میٹر لمبا چھکا مارا۔