• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نوجوانوں کو کرکٹ سکھانے، تعلیم دینے کے اخراجات اٹھائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کےتعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کیلئے مختص کی گئی ہے۔ پی سی بی انڈر 15سے لے کر انڈر 19تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دے گا، بچے سال بھر کیلئے سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں رہ کر تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے۔

اسپورٹس سے مزید