کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل قومی بیڈ منٹن خاتون کھلاڑی پلوشا بشیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نئے سفر پر خوش ہیں،انہوں نے شریک حیات کے ساتھ تصویر شئیر کی۔ ساؤتھ ایشین گیمز 2010میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پلوشہ بشیر کا تعلق پشاور سے ہے۔ وہ کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔