کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم تین قومی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ افغانستان کے خلاف جمعے کو شارجہ میں کھیلے گی۔ پاکستانی بیٹرز کو اسپین ٹریک پر افغان اسپنرز کے مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان ٹیم مسلسل 15 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اتررہی ہے۔ ایشیا کپ کے بڑے چیلنج سے قبل یہ ٹیم کیلئے خود کو منوانے کا موقع ہے۔ سیریز میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات ہے۔کپتان سلمان آغا کہتے ہیں کہ ہم نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔