• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ گالا: چار پاکستان باکسر سیمی فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے چار باکسرز نے چین میں جاری تیسرے بیلٹ اینڈروڈ انٹر نیشنل باکسنگ گالا میں میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔ قدرت اللہ اور تین خواتین باکسرز عائشہ ممتاز،ماریہ اور ملائکہ زاہد نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ حزیفہ راحیل اور ضمیر علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔