• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جنوبی افریقا کے نام

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)اے بی ڈی ویلئیرز نے چوتھے میچ میں تیسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ورلڈ چیمپنز لیگ کا ٹائیٹل جنوبی افریقا کے نام کردیا۔اے بی ڈی ویلئیرز نے 60گیندوں پر 120 نا قابل شکست اور جے بی ڈومینی نے پچاس ناٹ آؤٹ رنز بناکر اپنی ٹیم کو آسان فتح دلوادی ۔ہفتے کی شب فائنل میں اس نے پاکستان کو 9وکٹ سے شکست دی۔ ایجبسٹن بر منگھم میں پاکستانی چیمپنز نے پانچ وکٹ پر 195رنز بنائے۔ شرجیل خان نے 76اور عمر امین نے 36رنز بنائے جواب میں ڈی ویلئیرز نے میچ کو یکطرفہ کردیا۔

اسپورٹس سے مزید