• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات 2025میں آرٹس گروپ میں شائننگ سٹار پبلک سکول راولپنڈی کینٹ کی طالبہ ثناء بی بی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، طالبہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا ، تقریب میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹیریٹ ملک ابرار احمد اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر ،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ارشد قریشی، مسزعنبرین طیب اور چوہدری محمد علی نے شرکت کی، اس موقع پر ملک ابرار احمد نے کہا کہ نجی سکول کی انتظامیہ اور چوہدری طیب خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں ان کے سکول کی طالبہ کی وجہ سے آج ہمارے کینٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔