• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرآئی سی آنے والا شخص 3لاکھ روپے سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)والدہ کے علاج کے لئے آرآئی سی آنے والے شخص کو3لاکھ روپے سے محروم کردیاگیا،تھانہ وارث خان کو محمد جہانگیر سکنہ ہری پور نے بتایا کہ اپنی والدہ کا علاج راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے کروا رہا تھا جہاں ایک نامعلوم شخص مجھے ملا جس نے کہا آپ کی والدہ کا فری علاج کروا دیتا ہوں اور کارڈ بنوا دیتا ہوںجو مجھے باہر لے گیا جہاں اس نے زمین سے ایک پیکٹ اٹھایا اور کہا اس میں رقم ہے جو مجھے ملی ہے اور ہم بیٹھ گئے اور ایک اور شخص آیا جس نے کہا میری رقم گری ہے آپ تلاشی دو اور انہوں نے دھوکہ سے میرے 3لاکھ روپے نکال لئے اور گاڑی میں بیٹھ کر وہ دونوں فرار ہو گئے۔