اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ سمبل پولیس ٹیم نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ملز مان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملز مان کی شناخت اللہ نور اور اختر زیب کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد راہزنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔