راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) میرےبھائی کے قاتل کوبچانے کے لئے سیاسی لوگ دباؤڈال رہے ہیں،اعلیٰ حکام نوٹس لیں ، تھانہ دھمیال کے علاقہ ٹھلیاں گاؤں میں 22 جنوری 2025کو ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازم عروج وکٹر کوملزم خیرمحمد عرف عابد پٹھان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااس کیس کے مدعی اور مقتول کےبھائی داؤد صادق نے الزام لگایاہے کہ بعض بااثر سیاسی شخصیات کیس پر اثراندازہونے کی کوشش کررہی ہیں ،مجھ پراور پولیس پردباؤ ڈالا جارہاہے ،اورمجھے راضی نامہ کے لئے مجبورکررہے ہیں جب کہ راستے سے ہٹانے کے لئے مجھ پر قاتلانہ حملہ بھی کروایا گیا۔