اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں فوڈ اتھارٹی نے160 کلوگرام مضر صحت گوشت پکڑ لیا ،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت لیجانے والی گاڑی کی گولڑہ روڑ پر انسپکشن کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق میٹ سیفٹی ٹیم نے بدبودار گوشت کو موقع پر تلف کر دیا گیا، گاڑی میں موجود گوشت پر زبح خانے کی سٹیمپ بھی موجود نہ تھی، گوشت کی سٹوریج اور ٹمپریچر میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی، شہر میں مضر صحت گوشت کی فراہمی ہر صورت ناممکن بنائی جائی گی، میٹ سیفٹی ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز انسپکشنز یقینی بنائی جا رہی ہیں۔