کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن انکار نے کہا ہے کہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تمام شہداء پولیس کو خراج عقیدت کرتا ہوں،پولیس کے بہادر سپاہیوں کی لازوال قربانیوں کو میرا سیلیوٹ ہے، شہداء پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،یوم شہداء پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کو اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنیکا دن ہے،میں شہداء پولیس سندھ کے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں،ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں فراموش نہیں کرتیں،علاوہ ازیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےیوم شہداء پولیس پر پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں،صوبہ سندھ بالخصوص شہروں میں بدامنی سے امن تک کا سفر شہداء کی قربانیوں کا مرہون منت ہے، سندھ پولیس دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف فولادی دیوار ہے،سندھ پولیس شہریوں کی خدمت ایک عمدہ مثال ہے،سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اور شہداء کے ورثاء کو ہیلتھ انشورنس اور شہداء پیکج دینے پر مشکور ہیں۔