کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے میں افسران کی تقرریاں اور تبادلے،محمد شکیل صدیقی ممبر ایدمنسٹریشن سےڈائریکٹرفنانس اینڈ اکاونٹس کا اضافی چارج واپس لے کر انہیں پروجیکٹ ڈائریکٹرلارپ کا چارج دے دیا گیا ہے جبکہ محمد کاشف صدیقی کو ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس لگا دیا گیا ،حال ہی میں سندھ لوکل گورنمنٹ سے تبادلہ کئے گئے عباس علی کوڈائریکٹر ریکوری کی اہم پوسٹ دی گئی ہے اور دوسرے آرڈر میں سید محمد جمیل کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔