کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام منعقد جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا اور پاکستانی ملی نغموں سے سماء باندھ دیا، بچوں نےجدوجہد آزادی میں حصہ لینے والے رہنماؤں کی زندگی پر بھی روشنی ڈالی ،صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی تجدید عہد وفا کا دن ہے،ہمیں اپنی نسلوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں،ہم سب کا صرف ایک مقصد ہونا چاہیے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔