کراچی(اسٹاف رپورٹر )ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہےکہ کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر طے شدہ مینٹی ننس کا کام پیر کی شام مکمل کرلیا گیا جس کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد دھابیجی سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔