کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈووکیٹ خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تفتیش اور پراسیکیوشن کی پیش رفت پر نظر رکھنے کے لیے پولیس اور وکلاء پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی، کمیٹی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ،نائب صدر سمیت چار وکلاء جبکہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی ساؤتھ سمیت پولیس کے چار افسران شامل ہیں،کمیٹی کیس کی مؤثر پیروی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔