لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر گداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری، انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ لاہور میں جولائی کے مہینے کے دوران 250 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔پنجاب بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 738 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔