لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن پولیس نے کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سے جھپٹے کی وارداتیں کر کے چھنے ہوئے موبائلز کے پارسل بناتے مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور سمگل کرنے کرنے والے دو ملزمان شہزاد اور حسن کو گرفتار کر کے ملزمان سے 10 چوری شدہ موبائلز 2 لاکھ نقدی 2 پستول برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔