• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،149املاک سربمہر

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کر کے 149 املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،گلشن راوی، سمن آباد، شادبا غ، وحدت روڈ، سبزہ زار اورجوہر ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 33املاک سیل کر دیں۔ غیر قانونی کمرشل استعمال پر گلشن راوی، سمن آباد، شادبا غ میں 18املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 26املاک سیل کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے خیابان جناح روڈ، جوہر ٹاؤن میں کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 72املاک سربمہر کر دیں۔
لاہور سے مزید