لاہور(کرائم رپورٹر )…سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے یوم ِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی۔ انہوں نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہیدکے اہل خانہ،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر، سی ٹی او لاہورڈی آئی جی اطہر وحید، ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشورسمیت سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔