• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی او کی 2 خالی سیٹوں سمیت 5 اضلاع کیلئے افسروں کے انٹرویو

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی پی او کی 2 خالی سیٹوں سمیت5اضلاع کے لئے افسروں کے انٹرویو ہوئے۔ انٹرویو کے بعد گجرات، اٹک، خوشاب، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان میں تعیناتیاں متوقع ہیں ۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مر یم نو از نے 3خواتین سمیت 12 افسران کے انٹرویو کئے،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثما ن انو ر بھی انٹرویوز میں موجود تھے۔خواتین میں ایس پی عائشہ بٹ،ایس پی عمارہ شیرازی اور ایس پی بشریٰ جمیل شامل تھیں جبکہ مرد افسران میں ایس ایس پی حسنین حیدر،ایس ایس پی غضنفر شاہ ،ایس ایس پی کاشف اسلم،ایس ایس پی طارق ولایت،ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان،ایس ایس پی فراز سمیت دیگرافسروں کے انٹرویو کئے گئے۔
لاہور سے مزید