لاہور(جنرل رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں 4 اگست یومِ شہدائے پولیس کے حوالے سے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ڈی آئی جی نے ریلویز پولیس کے شہداء کے اہلِ خانہ میں چیک تقسیم کئے اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ تقریب میں ایس پی لاہور سید ابرار عباس سمیت سینٹرل پولیس آفس ریلویز کے سینئر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔