• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد علی قریشی پیپلز پارٹی میں شامل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد علی قریشی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔شمولیت کا اعلان گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ساجد علی قریشی نے کہا کہ ان کے ساتھ تحریک انصاف کے متعددعہدیداران علی رضا، امجد جاوید، جہانگیر خان، حمزہ گل زرین،بدر ستی،راجہ تنویر،راجہ خالد، راجہ حنیف، ساردار ندیم، عادل تاج،حمید عباسی، بابر محمود، ڈاکٹر شکیل مغل،جاوید اقبال و دیگربھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی منفی احتجاجی سیاست سے تنگ آگئے ہیں واپس دوبارہ اپنے گھر پیپلز پارٹی آگیا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید