• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٍاٹلی کا فاسٹ فیشن مرکز پراتو چینی مافیا کا میدانِ جنگ بن گیا

کراچی (جنگ نیوز) اٹلی کا فاسٹ فیشن مرکزپراتو چینی مافیا کا میدانِ جنگ بن گیا۔گارمنٹس صنعت پر قبضے کیلئے ہینگر وار، مافیا منشیات، جوئے و جسم فروشی جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ مزدوروں کی اسمگلنگ بھی مافیا گروپوں کا حصہ ، چینی، پاکستانی و دیگر قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔ غیر قانونی فیکٹریوں میں چینی اور پاکستانی مزدور وں کوروزانہ 13گھنٹے،ہفتے کے دن کام پر مجبورکیا جاتا ہے۔یہ جنگ صرف مقامی سطح تک محدود نہیں، بلکہ اس کے اثرات فرانس، اسپین، پرتگال اور جرمنی تک پھیل چکے ہیں۔یہ گروہ کروڑوں یوروز مالیت کی کپڑوں کے ہینگرز کی تیاری اورگارمنٹس کی ترسیل پر قبضے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مافیا گروہ غیر قانونی مزدوروں کی اسمگلنگ، منشیات، جوئے اور جسم فروشی جیسے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ غیر قانونی مزدوروں کی اسمگلنگ بھی مافیا گروپوں کا حصہ ہے، جن میں چینی، پاکستانی اور دیگر قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔یہ صنعت سستی اور مسلسل مزدوری پر چلتی ہے، خاص طور پر چینی اور پاکستانی مزدور، جو روزانہ 13 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ژانگ نائژونگ، جسے چینی مافیا کا باس آف باسز کہا جاتا ہے پورے نیٹ ورک کی قیادت کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید