لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سب سے زیادہ سیکیورٹی والے علاقے چانکیہ پوری میں ڈپلومیٹک انکلیو میں گزشتہ روز ایک خاتون ممبر پارلیمینٹ کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمینٹ ایم۔ سدھا اپنی ساتھی ایم پی راجاتھی کے ہمراہ دہلی کے ڈپلومیٹک انکلیو چانکیہ پوری میں پولش سفارت خانے کے قریب مارننگ واک کے لیے نکلی تھیِں اسی دوران سڑک پر ہیلمٹ پہنے اسکوٹر سوار ایک شخص نے ان کے گلے سے سونے کی چین کھینچی اور فرار ہو گیا۔