• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا نے اپنا آج قربان کرکے ہمارا کل محفوظ بنایا، طلال چوہدری

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور تجدید عہد کا دن ہے، شہدا ءنے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ، فرض کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءہمارا فخر ہیں۔ پیر کو اسلام آباد پولیس کے 67 شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے پولیس کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،مہمان خصوصی نے یادگار شہداءپر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
اہم خبریں سے مزید