کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی مختلف ڈیل لے کر پھر رہا ہے،اینکر و تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان سے متعلق ٹرمپ کی جانب سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی ،نمائندہ جیو نیوز حیدر شیرازی نے پی ٹی آئی کے ذرائع سے خبر دی کہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے پانچ اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو درخواست ڈاک کے ذریعے موصول ہوئی کسی نے اس کو پرسو نہیں کیا اس دفعہ انتظامیہ نے ڈاک پر آئی ہوئی درخواست پر رابطہ کرنے کی کوشش کی کوئی نمبر رسپانڈ نہیں کر رہا ۔ پھر متضاد بیانات ہیں اور ان کے اندر جو کنفیوژن ہے وہ حکومت پر نہ ڈالیں۔ قانونی احتجاج سب کا حق ہے مگر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے پنجاب حکومت پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے پی ٹی آئی میں ہر کوئی مختلف ڈیل لے کر پھر رہا ہے ۔اگر یہ صبح اڈیالہ جانا چاہتے ہیں تو کیا انہیں پنجاب اور پنڈی انتظامیہ کو بتانا نہیں چاہیے اجازت لینا نہیں چاہیے ۔ اسلام آباد انتظامیہ اس طرح کے اجتماع کی اجازت نہیں دے گی۔ کل اگر ایم این ایز اکٹھے ہوتے ہیں اڈیالہ جانے کے لیے تو کریک ڈاؤن کریں گے اس کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا جی بالکل پہلے بھی یہ خیبرپختونخوا میں ہائیڈ آؤت بنا چکے ہیں مسلح جتھے لائے ہم یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے پنجاب حکومت پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ کیوں یہ ہم سے رابطہ نہیں کرتے ہمیں اعتماد میں لیں احتجاج ان کا حق ہے قانون کے دائر میں رہتے ہوئے۔عمران خان کے بیٹوں کے ٹریکنگ نمبر سوشل میڈیا پر موجود ہیں اس کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ میں نے براہ راست عمران خان کی بہن کے ہینڈل پر جواب دیا اور ابھی تک نہ براہ راست نہ ہی ان باکس میں ان کی فیملی نے کسی نے بتایا ہے سوشل میڈیا پر اگر وہ ٹریکنگ نمبر ڈال رہے ہیں ہم سے رابطہ کیوں نہیں کر رہے ہیں ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ویزا چاہیے یا نائیکوپ چاہیے بتائیں۔عمران خان کہتے تھے امریکی غلامی سے آزادی دلاؤں گا اب امریکہ میں اشتہار دے رہے ہیں کہ مجھے آزاد کرائیں۔