کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا ہےکہ پی پی، سندھو دیش تحریک کا 58سالہ اتحاد صوبے کیلئے سیکیورٹی رسک ہے۔علیحدگی پسندوں کی جانب سے قومی پرچم اتارنے اور اشتعال انگیزی، پھیلا نےوالوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ مہاجر تشخص ہماری ریڈ لائن ہے، اگر آج اجرک کا تسلط قبول کرلیا تو کل مہاجر قوم کی شناخت کو خطرات لاحق ہوجائیں گے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔ وہ سمن آباد آفس میں مہاجر عمائدین سے گفتگو کررہے تھے۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ 1967ء میں بننے والی پیپلز پارٹی کا 1972ء میں شروع ہونے والی سندھو دیش تحریک سے پہلے دن سے اتحادہے، اس 58سالہ گٹھ جوڑ کی وجہ سے پی پی کا وجود ناصرف صوبے بلکہ ملک کیلئے بھی سیکیورٹی رسک ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پس پردہ رہ کر ڈوریاں ہلانے والی قوتیں سب کچھ جانتے بوجھتے کیوں خاموش ہیں۔