• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث این جی او کی چیئرپرسن گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )فلاحی ادارے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے نجی این جی او کی چیئرپرسن موبینا قاسم ایگبوٹوالا کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ معصوم بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی۔گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پر امریکا اسمگل کرتی تھی ۔ملزمہ کیخلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ملزمہ کو ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔اسپیشل جج سینٹرل کراچی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی۔ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری انسانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف جاری ایف آئی اے کی مہم میں ایک اہم پیش رفت ہے۔خاص طور پر وہ نیٹ ورکس جو فلاحی تنظیموں کا لبادہ اوڑھ کر مکروہ دھندہ چلا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید