اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے دوران ڈیجیٹل کرائم کا نشانہ بننے والے50ہزار سے زائد شہریوں کی درخواستیں وصول کر لی ہیں صرف 3ماہ میں9ہزار سے زائد موبائل سمز، درجنوں بنک اکاؤنٹس بلاک، 44 مقدمات درج، 78 گرفتار کر لیا ، ملک بھر کے 15 سائبر کرائم تھانوں میں تعینات 550 ملازمین نے 44مقدمات درج کر کے 78ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ، 9ہزار سے زائد موبائل فون سمز بلاک کر دی ہیں ، درجنوں بنک اکاؤنٹس بھی بلاک کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ سائبر کرائم کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل نوسر بازی کے ایک شکایت کی انفرادی انکوائری میں اوسطًا چھ ہفتے لگتے ہیں۔