• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والے یونٹس کی تعداد 30 لاکھ ہو جائے گی

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والے یونٹس کی تعداد 10لاکھ سے بڑھ کر 30لاکھ ہو جائے گی رواں سال اپریل میں کلک کے تعاون سے شہر کے 25ٹاونز میں شروع ہونے والے سروے میں اب تک 14لاکھ 80 ہزار یونٹس کی نشاندہی ہو چکی ہےیہ سروے دسمبر میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد کمرشل ،رہائشی و دیگرٹیکس ادا کرنے والے یونٹس کی تعداد 30لاکھ ہونے کا امکان ہے اس سے پہلے پراپرٹی ٹیکس 2001کےسروے کے مطابق وصول کیا جا رہا تھا جس سے محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کو سالانہ دس لاکھ یونٹ سے2ارب روپے وصول ہوتے تھے جو اب 6ارب سے 10ارب روپے تک ہونے کا امکان ہےواضح رہے نئی قانون سازی کے بعد حکومت سند ھ نے کراچی سے پراپرٹی ٹیکس جمع اور خرچ کرنے کا اختیار 25 ٹاونز کو دے دیا ہےاس سلسلے میں کلک کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر تبریز صادق مری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں بتایا کہ سروے کاکام تیزی سے جاری ہےجسے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید