کراچی (اسٹافرپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹر سعد جمال کو ضلع وسطی کراچی کا نیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) تعینات کر دیا ہے۔ یہ تقرری صوبائی وزیر صحت کی منظوری سے عمل میں لائی گئی، جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن پیر کو سیکریٹری صحت سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا۔