کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عبد الرحمٰن تھانہ سعید آباد کی حدود سے لاپتہ ہوا ،شہری محمد یوسف پریڈی تھانے کی حدود سے لاپتا ہوا ، بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔