کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں ملیریا کے پھیلاؤ کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرز کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے، محکمہ صحت سے ملیریا کی روک تھام کی رپورٹ طلب کی جائے۔